• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی افریقہ میں ایک لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے، اقوامِ متحدہ

کراچی (نیوزڈیسک) وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کےباعث صورتحال بہت خراب ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے ترجمان اسٹیفن ڈجاریک کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے باعث سینٹرل افریقہ کے شہر پائووا میں 60؍ ہزار سے زائد افراد پناہ لے چکے ہیں اور چاڈ کی سرحد کے قریب تقریباً 40؍ ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان بے گھر افراد میں زیادہ تعداد خوتین اور بچوں کی ہے جبکہ خواتین کو تشدد کے واقعات کے ساتھ صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ان پناہ گزینوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ پناہ گزینوں نے چاڈ میں رہائش اختیار کرلی ہے۔ یہ سرحد وسطی افریقی جمہوریہ سے ملتی ہے اور قانونی طور پر بند ہے لیکن اس کے باوجود پناہ گزین اسے عبور کر رہے ہیں۔ 
تازہ ترین