• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش اور میانمار روہنگیا مہاجرین کی دوسال میں وطن واپسی پر متفق

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے معاہدے پر دوسال میں عمل درآمد کا ٹائم فریم طے پاگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش اور میانمار کے وفد نے روہنگیا بحران کے حوالے سے مذاکرات کیے جس میں تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد برمی حکومت مہاجرین کو واپس لینے پر رضامند ہوگئی۔ دونوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مہاجرین کی واپسی 2 سال کے عرصے میں ہوگی۔بنگلا دیشی سیکریٹری خارجہ شاہد الحق نے میڈیا کو بتایا کہ ڈھاکا حکومت کاکس بازار کے پناہ گزینوں کی جلدازجلد وطن واپسی چاہتی ہے، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہفتہ وار 15 ہزار مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹیں تاہم میانمار حکومت نے یومیہ 300 اور ہفتہ وار 1500 مہاجرین کی واپسی کی ہامی بھری ہے۔ میانمار حکومت نے وطن لوٹنے والوں کو ابتدا میں رہائش فراہم کرنے اور بعدازاں انہیں مکانات میں منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم روہنگیائی افراد کو شہریت دینے کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
تازہ ترین