• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 23 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ننگر ہار میں کالعدم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 23 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ حملوں میں دیگر شدت پسندوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فوجی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے آچن کے ضلع شیرزاد میں کیے گئے۔افغان فوجی حکام کا بتانا ہے کہ پیر کے روز ضلع شیرزاد کے علاقے مرکی میں بھی امریکی ڈرون طیاروں نے حملہ کیا جس میں ہلاک ہونے والے دو شدت پسندوں کی شناخت عثمان اور عباس کے نام سے ہوئی۔افغان حکام کے مطابق ڈرون حملوں میں کوئی عام شہری یا سیکورٹی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔
تازہ ترین