• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ بھارت میں ہی ہوگا،پاکستان کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کرے،بی سی سی آئی

ملتان (جنگ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق بھارت میں ہوگا،پاکستان نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے یا نہ کرے،ٹورنامنٹ فیوچر ٹور پلان کا حصہ ہے اور بھارت نے باقاعدہ طریقے کے مطابق اسکی میزبانی کا حق حاصل کیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ کی کسی دوسرے ملک منتقلی کی بات بھی غلط ہے،اسلئے قواعد کے مطابق ایونٹ اس سال 15 سے 30 ستمبر کے درمیان شیڈول کے مطابق بھارت میں ہی ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ اس میں کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کرے گا،واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ باہمی سیریز کے حوالے سے پہلے ہی بھارت پر خٖفا ہے اور قانونی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرہا ہے اور یہ بھی کہ چکا ہے کہ باہمی سیریز کے فیصلے سے قبل پاکستان بھارت میں نہیں جائے گا،اب بھارتی بورڈ کے تازہ اعلان کے بعد اس بات کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں کہ ایشیاکپ اس سال پاکستان کے بغیر کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین