• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ دھرنا، لعنت ملامت ، تکہ بوٹی اور کپڑے نوچنے کی دھمکیاں

Todays Print

لاہور(ایجنسیاں)لاہورمیں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں خطاب کےد وران اخلاقیات کی تمام حدیں پار‘حکمراں جماعت ‘صوبائی حکام اور شریف خاندان پر لعنت ملامت ‘تکہ بوٹی کرنے اورکپڑے نوچنے کی دھمکیاں دی گئیں‘شیخ رشید نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا ء اللہ کی شکل کوچمگادڑاورکمہارکے گملے سے تشبیہ دیدی ‘شیخ رشید نے حکمرانوں کو ڈھیٹ اوربے شرم قراردیتے ہوئے عمران خان کو بھی تشددپر اکسایااورکہاکہ وہ لاٹھی نیزہ لیکر جاتی امراءکی طرف مارچ کریں ‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نوازشریف کی ذات کو بھی نہ بخشااور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے قصہ سنایاکہ میاں صاحب کی پیدائش کے وقت نجومی نے میاں شریف کو بتایاکہ ان کے گھر میں پرلے درجے کا جھوٹا،مکاراورپیداگیر بیٹا پیداہوگا۔شیخ رشیدنے شاہدخاقان کو ایئربلیو کا چور اور مریم نوازکو حسینہ واجد قراردیا‘انہوں نے نیب کو بھی کہاکہ وہ شریفوں کو پکڑ کرمار یں ‘شریف خاندان کودھمکیاں دینے میں ڈاکٹرطاہرالقادری بھی پیچھے نہ رہے ‘ پیپلزپارٹی ‘ تحریک انصاف ودیگر جما عتوں کاساتھ دیکھ کر طاہر القادری بھی شیربن گئے اوربول اٹھے کہ اگرکارکنوں کو کہہ دوں تو تمہارے بدن کے کپڑے نوچ ڈالیں گے بوٹی بوٹی کردیں گے ، تم جاتی امراء کے باہر قدم نہ رکھ سکو‘ ہم نہ بزدل ہیں نہ کمزور ہیں‘ ہاتھوں سے انتقام لے سکتے ہیں‘ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہو تو تاریخ دیدوں، اگلی اتوار کو رائے ونڈ کی اینٹ سے اینٹ بجا دو گےیاابھی چلوگے ۔

تازہ ترین