• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے راولپنڈی پولیس میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے7سابق اہلکاروں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی محکمہ پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس بھجتے ہوئے دوبارہ اس کی سماعت کرکے میرٹ پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ،اور جعلی ڈگریوں پر بھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا،جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ دوبارہ سماعت ،میرٹ پر فیصلہ کرے،لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف محکمہ پولیس کی اپیل منظور کرلی گئیں،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز اپیل کی سماعت کی تو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد جعفرپیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان محمد ایوب، جہانگیر اختر ،ارشد محمود، ماجد علی ، محمد دلپذیر ، بنیاد حسین اور غالب حسین جعلی اسناد پر راولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج ہوا تاہم بعد میں متعلقہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہونے کی بناء پر انہیں بری کردیاجس کیخلاف محکمے نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تو ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی ۔ 

تازہ ترین