• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی کرسیاں سب نے دیکھ لیں، عوام نے جمہوریت کیخلاف سازش کرنیوالوں کو مسترد کردیا، شہباز شریف

Todays Print

لاہور (پرویز بشیر ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو یکسر مسترد کردیا، اللہ کا اپنا نظام ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے امیدوا رو ں کی زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ڈیوٹیاں لگائی تھیں مگر پورا زور لگانے کے بعد خالی کرسیاں سب نے دیکھ لیں۔ عوام جانتے ہیں کہ یہ کیوں اور کس لئے متحد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے کے روادار نہیں لیکن کسی خاص ایجنڈے کے لئے جمع ہونے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ اب ان کو آئینہ میں اپنا مستقبل نظر آ گیا ہو گا۔

تازہ ترین