• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کیس میں بہت پیشرفت ہوئی ہے ،دھرنے والے عاصمہ کو انصاف دلانے کیلئے بھی آواز اٹھائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Todays Print

لاہور،قصور(نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زینب کیس میں بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی وقت نہیں دے سکتا،کیس کی تفتیش سائنٹیفک طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ انشاء اللہ واقعہ میں ملوث ملزم جلد قانون کے شکنجے میں آئیں گے اورانہیں قانون کے مطابق کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔دھرنے والے عاصمہ کو انصاف دلانے کیلئے بھی آواز اٹھائیں ، پولیس، سپیشل پرانج ،ایم آئی،آئی ایس آئی، نادرا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اورتمام متعلقہ ادارے مربوط انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں اورمجرموں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی۔میں خود بھی ذاتی طورپر اس کیس پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کررہا ہوں۔ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او آفس قصور میں زینب قتل کیس پرہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں بلا خوف و تردید کہہ سکتا ہوں کہ انتہائی قابل اور محنتی افسران کیس پر تندہی سے کام کررہے ہیں اوراس میں وفاقی انٹیلی جنس اداروں کی بھی بھر پور معاونت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح زینب قوم کی بیٹی ہے اسی طرح مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے ۔

تازہ ترین