• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان چاہتا ہےعالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھا ئیں،امریکی مندوب

Todays Print

نیویارک(مانیٹر نگ سیل)اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ افغانستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں۔افغانستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔نیکی ہیلی نے بتایا کہ افغانستان سمجھتا ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا جبکہ افغان حکام نے پاکستان سے متعلق رویہ تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔نکی ہیلی سمیت سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا دو دوزہ دورہ کیا تھا۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایمبسڈر ایلیس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادا ت کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ نئے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ایلیس ویلز نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئی شروعات کرنے کا خواہاں ہے جو خطے کے استحکام و خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات پر مشتمل ہوں۔

تازہ ترین