• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ڈرو ن حملوں کے بعد شدید خوف ہراس پھیل گیا۔
تازہ ترین