• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر حسن ظفر عارف کی صاحبزادی نے والد کی موت کو طبعی قرار دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی صاحب زادی شہرزادے عارف نے اپنے والد کی موت طبعی قرار دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ایجنڈے کے لیے ان کی موت کو استعمال کررہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ لندن کے پاکستان میں انچارج پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش اتوار کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب ریڑھی گوٹھ سے برآمد ہوئی تھی۔، والد کی موت کی افواہوں کو کلیئر کرنا چاہتی ہوں، تاکہ عوام کو سچائی کا علم ہو’انہوں نے کہا کہ ’ میڈیا میرے والد کی موت کو قتل قرار دے رہا ہے لیکن شواہد کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ یہ طبعی موت تھی، میرے والد کا انتقال اتوار کے روز ہوا اور تمام شواہد انتقال کی وجہ دل کا دورہ ثابت کرتے ہیں‘۔ شہرزا د ے عارف کا کہنا تھا کہ اہلخانہ نے پروفیسر حسن ظفر کی لاش کامعائنہ کیا ہے، ناک کے قریب خون کے دھبے مشکوک لگے، بتایا گیا کہ موت کے بعد ناک سے خون نکلنا عام بات ہے، والد کی لاش پرتشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی حتمی وجہ کا نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد اکثر ابراہیم حیدری جاتے تھے، خدشہ ہے کہ والد کے موبائل فون کسی نے چوری کر لئے ہیں۔
تازہ ترین