• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا ،لاہور جلسے میں کپتان کی باڈی لینگویج پر سوال اٹھ گئے

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں باڈی لینگویج پر سوال اٹھ گئے، عمران خان کے اسٹیج پر پہنچنے پر طاہرالقادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر ہوا میں لہرایا تو طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک کر اسٹیج پر موجود اپنی کرسی پر جا بیٹھے۔ میڈیانے عمران خان کی جانب سے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو بار بار دکھائی، اسی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھایا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد طاہر القادری عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر عوام کے سامنے ہوا میں لہراتے ہیں جبکہ عمران خان ہاتھ چھڑا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
تازہ ترین