• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت مل گئی۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کر لی۔بدھ کو عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو لندن جانے کے لئے 15روز کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 60 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم کو 20 جنوری سے 5 فروری تک کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ بیرون ملک قیام کے دوران ڈاکٹر عاصم کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے 20 فروری تک لندن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ درخواست میںموقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ ایک بار ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ مزید ایک سرجری ابھی ہونا باقی ہے۔
تازہ ترین