• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار چودہ میں نوازشریف اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے ،خورشید شاہ کا انکشاف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ءمیں نواز شریف نے مجھے کہا اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں ،اب بہتر ہے کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں لیکن میں نے انکو ہمت دی کہ ایسا نہ کریں،اب ہم دیکھ رہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے، 2014ء کے دھرنے میں کنٹینر پر بھی آ جاتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا،آصف زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے اورانہوں نے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں ،ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ ،جمہوریت اور اداروں کو بچانے کے لئے تھا ۔
تازہ ترین