• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس علاقائی کوٹہ کیس، سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور قانون وانصاف کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2015میں علاقائی کوٹہ سے متعلق دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے دوران ،سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور وفاقی سیکرٹری ہائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور قانون وانصاف کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کو عشرت پروین اور اعتزاز عالم کی درخواستوں کی سماعت کی تو ان کے وکیل مشتاق موہل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 40کے تحت کوٹہ سسٹم کااطلاق صرف 40سال کیلئے تھا اور یہ میعاد 14اگست 2013کوپوری ہوچکی ہے ، ۔
تازہ ترین