• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکٹ 1974میں ترمیم کی منظوری ایف آئی اے سائبر کرائم، توہین رسالت کے مقدمات بھی درج کر سکے گی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی کابینہ کی طرف سے ایف آئی اے ایکٹ 1974میں ترمیم کی منظوری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ،توہین رسالت کے مقدمات بھی درج کر نے کی مجاز ہوگی ایف آئی اے کے ریجنل ڈائریکٹر شکیل درانی نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ پہلے صرف پولیس ہی 295سی کے تحت مقدمات درج کرنے کی مجاز تھی فیس بک اور سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا ارتکاب سامنے آیا تو ایف آئی اے سائبرکرائم بھی فوری قانونی ایکشن لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال نفری میں اضافہ ممکن نہیں تاہم پی سی ٹو میں شاید نفری میں اضافہ پر بھی توجہ دی جا سکے ۔
تازہ ترین