• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں،شدت پسندوں کا حملہ ،2 سکیورٹی اہلکار زخمی ، ایک حملہ آور ماراگیا

بنوں (نمائندہ جنگ) جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں آفیسر سمیت دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کا نیم قبائلی علاقہ جانی خیل میں واقع زنڈی علی خیل میں فورسز کے جوان سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں کیپٹن ازلان شاہ اور سپاہی عتیق زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔
تازہ ترین