• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے دل کے غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت کیخلاف زیر التواء ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ جمع نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جعلی اسٹنٹس کی روک تھام اور دل کے مریضوں کو معیاری اسٹنٹس کی فراہمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے 24 گھنٹو ں کے اندر اندر وضاحت طلب کر لی ہے ، فاضل چیف جسٹس نے کہ ریمارکس دیئے کہ، معا شی، معاشرتی اور سیاسی انصاف فراہم کرنا اوربنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کا کام ہے، پاکستان سے ایک سرکاری وفد اسٹنٹس کی ٹیسٹنگ کیلئے جرمنی گیا تھا،اس وفد کی فائنڈنگ کی روشنی میں اسٹنٹ کی تیاری سے متعلق پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔
تازہ ترین