• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ٹریلین ڈالر مارکیٹس کلب کا ممبر بنا لیا گیا، وفاقی سیکرٹری تجارت

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کو ٹریلین ڈالر مارکیٹس کلب میں شامل کر لیا گیا ہے ٹریلین ڈالر مارکیٹس کلب میں ایسے ممالک ممبر ہیں جن کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو اور جن کے عوام کی قوت خرید مقررہ سٹینڈرڈز کے مطابق ہو اور جسکی جی ڈی پی تیزی سے بڑھ رہی ہو عالمی بنک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 2017 کے اواخر کے سروے کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو بڑھ کر ایک ٹریلین 56 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا کے مطابق پاکستان کی معیشت دنیا کی 25 ویں اکانومی ہے جس نے ایک ٹریلین ڈالر سے بڑی معیشت کا اعزاز 2017 کے اواخر میں حاصل کر لیا ہے۔
تازہ ترین