• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل،الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(نمائندہ خصو صی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں ۔اس ردوبدل کے بعد اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں 1سیٹ اضافے کے بعد3نشستیں ہوں گی، لاہور کی14 جبکہ گوجرانوالہ کی 6 نشستیں ہوں گی۔ ضلع راولپنڈی کی7اور سیالکوٹ کی5نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ پشاور کیلئے قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں سیٹوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسمبلی میں اضلاع کے شیئرز کی تفصیلات جاری کیں جس میں آبادی کے تناسب اور فارمولے کے تحت کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ساہیوال کی ایک نشست کم کر کے 3کر دی گئیں، جھنگ میں قومی اسمبلی کی 4نشستیں، ضلع جہلم کی 2سیٹیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ فیصل آباد کی 10سیٹیں ہوں گی، قصور اور ننکانہ کی بھی ایک ایک نشست کم کردی گئی، قصور میں قومی اسمبلی کے 4،ننکانہ میں 2حلقےہوں گے۔
تازہ ترین