• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پربھارت کی بلااشتعال گولہ بھاری،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعلال گولہ باری پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔ سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے سجیت گڑھ سکیٹر پر بدھ کی رات کو بھارتی سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف ) کی طرف سے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعلال مارٹر گولہ باری اور فارئرنگ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی۔
تازہ ترین