• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 1.9 ین کم ہوکر 212.9 ین (1.92 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 145 یوان کم ہوکر 14225 یوان (2210 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1.2 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 152.5 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔
تازہ ترین