• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے 6 ماہ ،مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 71فیصد اضافے سے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔دوسری جانب مالی سال 18-2017 کے 6 ماہ میں ہی ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 3 فیصد کمی بعد ایک ارب 38 کروڑ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 42 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہے۔
تازہ ترین