• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع تر کیا جائے،عبدالفتاح

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ کی سربراہی میں محمد دین، اسرار بھٹی ودیگر پر مشتمل ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آرکا اجلاس دفترِ ایوان میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز تیار کیں تاجر برادری کو درپیش ٹیکس آڈٹ کی متعارف کرائی گئی ،معترضہ پالیسی اور اُس پر ملک بھر کی تاجر برادری کے تحفظات کوخصوصاً مدِنظر رکھا گیا۔ صدرِ ایوان نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ محصولات میں اضافہ کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع تر کیا جائے اور ایسے تمام سیکٹرز جو قابلِ ٹیکس آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کر رہے اُنہیں دائرہ ٹیکس میں شامل کیا جائے اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو اعتماد میں لے کر ملک بھر میں کاروبار دوست ماحول کو پروان چڑھایا جائے تاکہ پاکستان کی اقتصادی سرگرمیاں اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوسکے۔
تازہ ترین