• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ

نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1337.04 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 2.20 ڈالر (0.2 فیصد) بڑھ کر 1337.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1334.72 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 40 سینٹ کمی کے ساتھ 1334.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1340.98 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1340.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔
تازہ ترین