• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں براڈ بینڈ کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ نومبر 2017ءکے بعد انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے مجموعی صارفین میں سے 48 ملین صارفین موبائل فونز کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کر رہے ہیں جو تھری اور فور جی سروسز استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق تھری اور فور جی کے صارفین کی شرح میں 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2017ءکے دوران ملک میں موبائل فونز صارفین کی تعداد 144 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اکتوبر 2017ءکے اختتام پر یہ تعداد 142.5 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین