• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس2018، 20جنوری کو منعقد ہوگی

کراچی(پ ر) تیسری پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس2018کراچی میں 20جنوری کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا انعقاد تیل دار اجناس، کھانے کے تیل اور صابن کی صنعت سے وابستہ 4 ایسوسی ایشنز کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے جن میں پی وی ایم اے، اے پی ایس ای اے، پی ای او آر اے اور پی ایس ایم اے شامل ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر صنعت سے وابستہ مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔ نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی طلب میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی تکمیل کیلئے تیل دار اجناس کی ملکی پیداوار اوردرآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے خوردنی تیل کی مقامی صنعت کی ترقی، تیل دار اجناس کی پیداوارمیں اضافہ اور خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کے حوالہ سے معاونت حاصل ہوگی۔
تازہ ترین