• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع فلم ’پدماوت‘کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی متنازع فلم’پدماوت‘کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔ جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکاپاڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوتی‘جسے ’پدماوت‘کے نام سے 25جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا اب ایک دن پہلے یعنی 24جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق فلم ’پدماوت‘ کو ایک دن پہلے ریلیز کا فیصلے ملک گیر احتجاج کے باعث کیا گیا ہے جبکہ فلمسازوں کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلم چند تجزیہ کاروں کو دکھائی جائیگی جو پیسے لیکر فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرینگے۔ واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی ابتداء سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہے اور گذشتہ روز بھی مشتعل افراد نے ایک بھارتی اسکول میں فلم کے گانے’گھومر‘پر بچوں کی پرفارمنس کو وجہ پناتے ہوئے اسکول پر حملہ کردیا تھا دوسری جانب بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے فلم کے کئی مناظر کاٹنے اور فلم کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ریلیز کی اجازت دی اور یوں فلم ’پدماوتی‘کا نام تبدیل ہوکر’پدماوت‘رکھا گیا اور اب بولی وڈ کی نئی فلم’پدماوت‘24جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین