• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیشا لامبااپنی33ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنی زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔ 18جنوری 1985 کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005 میں فلم’’یہاں ‘‘ سے کیا۔ منیشا کا مقصد صحافی بننا تھا، جب وہ دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کرواتے وقت بولی وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم’’یہاں‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008 میں ان کی فلم’’بچنا اے حسینو‘‘بہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔اس کے علاوہ 2008 میں ہی ریلیز کی جانے والی فلم’’کڈنیپ‘‘میں ان کی بولڈ اداکاری نے ڈائریکٹر ز کو ان کی طرف متوجہ کرلیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،بچنا اے حسینواور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں۔
تازہ ترین