• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین ہولی وڈ ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

ممبئی(ایجنسیاں) نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے اس میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی نہ صرف مداحوں کو پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ اداکار کی پہچان بھی بن جاتی ہے جب کہ اب انہوں نے ہولی وڈ میں بھی قدم رکھ لیا۔ نواز الدین صدیقی نے بولی وڈ کی فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگایا۔نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہولی وڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی اور یہ بہت حیرت انگیز ہو گی۔
تازہ ترین