• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کیلئے نیا سال خوش بختی لے کر آیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نئے سال 2018کا آغاز ہے فلمی حلقوں میں اس سا ل میں خوش بختی کے حوالے سے مختلف پیشن گوئیوں اور اندازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اداکار احسن خان کے لیے نیا سال بہت مبارک اور کامیا بیوں کا سال قرار دیا جارہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ہی ان کی نئی فلم کو غیر معمولی کامیابی ملی ۔ جس کے ساتھ ہی کراچی میں قیام کے دوران ہی احسن خان مزید چار نئی فلموں کی پیشکش ہوئیں جن کے معاہدات پر اداکار احسن خان نے دستخط بھی کردیے ہیں ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکار احسن کی یہ چاروں فلمیں اسی سال مختلف اوقات میں سیٹ کی زینت بھی بنا دی جائیں گی۔
تازہ ترین