• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو ٹریفک جام نے فوٹو ایڈیٹر بنا دیا

ممبئی (ایجنسیاں) والی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ٹریفک جام نے فوٹو ایڈیٹر بنا دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹریفک میں پھنسنے کے دوران لی گئی سیلفی کو ایڈٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک جام سے نہ صرف آپ کام پر دیر سے پہنچتے ہیں بلکہ فوٹو ایڈیٹر بھی بن جاتے ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو “ میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ دکھائی دیں گے،فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔علاوہ ازیں بھارتی ٹی وی شو”ٹیڈ ٹاکس: انڈیا نئی سوچ“ کی شاندار کامیابی کے بعد میکرز نے شو کے دوسرے سیزن کی میزبانی کے لئے بھی شاہ رخ خان سے رابطے شروع کر دیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارتی ٹی وی شو”ٹیڈ ٹاکس: انڈیانئی سوچ“ کے پہلے سیزن کی میزبانی کی جو شائقین میں بے حد مقبول ہوا اور اب میکرز نے شو کے دوسرے سیزن کی میزبانی کے لئے بھی شاہ رخ خان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں جبکہ میکرز سیزن2 کی پہلی قسط میں اے آر رحمان کو بطور چیف گیسٹ بلانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین