• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی ضروری ہے، سعودی عرب

برسلز (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ایرانی نظام نے سعودی عرب پر حملے کے لئے حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے ہیں۔ برسلز میں بلجیم کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنے کے لئے پابندی لگانا پڑے گی۔ ایران خطے میں سب سے زیادہ خطرات پیدا کرنے والا ملک ہے۔ لبنان، یمن اور شام میں ایران کی تخریبی سرگرمیاں سب کے سامنے ہیں۔
تازہ ترین