• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹوکس نے کرمنل چارج سے خود کو کلیئر کرانے کا عزم ظاہر کردیا

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس نے کرمنل چارج سے خود کو کلیئر کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ برسٹول میں نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کی وجہ سے کرائون پراسیکیوشن سروس نے ان پر یہ چارج عائد کیا ہے۔ سٹوکس نے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن پولیس کو ساری بات بتادی تھی اور تفتیش کے دوران ان سے مکمل تعاون کیا، میں اپنا نام کلیئر کرانے میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر یہ تب ہوگا جب کیس کا ٹرائل شروع ہوگا، تب تک میری توجہ کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گی۔
تازہ ترین