• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام ن لیگ سے محبت کرتے ہیں انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے،کمیونٹی رہنماں

مانچسٹر( غلام مصطفیٰ مغل) مانچسٹر کے کمیونٹی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کنٹینر کی سیاست ہورہی ہے ایک طرف سی پیک، توانائی، امن ، دوسری طرف کنٹینر سازش ہورہی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جو بھی عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں اور اس وجہ سے پاکستانی عوام ن لےگ سے محبت کرتے ہیں انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں ایک تقریب میں گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون کٹھانہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبدالکریم، چوہدری قمر زمان بھٹی، سالیسٹرز شعیب تاج، میاں امجد علی، محبوب خان، شیراز حیدر، افتخار احمد ، سالیسٹرز محمد شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان میں ترقیاتی کام کیسے اور ملک کو دنیا کے سامنے کاروبار کے حوالے سے متعارف کرایا اور پاکستان کو اچھے امیج کے ساتھ پیش کیا اور عالمی برادری کے ساتھ ملک دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علامہ طاہر القادری، آصف علی زرداری، عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹ پھیلارہے ہیں ماڈل ٹائون والا کیس ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ فیصلے کا انتظار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا کہ جو لوگ دن میں خواب دیکھتے ہیں وہ خواب کبھی پورے نہیں ہوتے، عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے، اگر کسی کو وزیراعظم بننا ہے تو وہ عوام کے ووٹوں سے بنتا ہے۔ پاکستان کی عوام ان کے چکر میں نہیں آنے والی عوام باشعور ہیں۔
تازہ ترین