• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ، بھارت میں ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ،مجرموں کاریکارڈ شیئر ہوگا

لوٹن (شہزاد علی) برطانوی امیگریشن وزیر نے بھارت کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ کیا ہے ۔ ہوم آفس کے مطابق اس معاہدے سے برطانیہ اور بھارت مجرموں کے ریکارڈز شیئر کرسکیں گے ۔معاہدے پر برٹش امیگریشن منسٹر کیرولین نوکس اور بھارتی منسٹر آف سیٹٹ برائے ہوم آفیئرز کیرن راجیو نے بروز جمعرات دستخط کئے۔ معاہدہ سے برطانیہ اور بھارت کو جانے پہچانے مجرموں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اوردونوں ملکوں کی عدالتوں کو جرائم پیشہ افراد کو سخت سزائیں دینے میں بھی مدد ملے گی۔ مسٹر راجیو کو برطانیہ کے امیگریشن وزیر نے یہاں کے دورہ کی دعوت دی تھی۔ معاہدہ میں جنسی مجرموں کے ریکارڈ کےذریعے بھی شامل ہوں گے ۔
تازہ ترین