• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادی خان کو نیوایئر آنرز میں ایم بی ای ایوارڈ مل گیا

لندن (نیوز ڈیسک) سادی خان کو نیوایئر آنرز میں ایم بی ای ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وہ مقامی بزنس ویمن ہیں جن کو بے سہارا خواتین کے لئے ثقافتی اور مذہبی آگہی کی تربیت اور سروسز کے لئے ایم بی ای ایوارڈ دیا گیا ہے۔ نوبل خان لمیٹڈ نے مسرت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ بانی اور لیڈٹرینر سادی خان کو بے سہارا خواتین کے لئے ثقافتی اور مذہبی آگہی کی تربیت اور سروسز کے لئے2018ء کی نیوایئر آنر لسٹ میں ایم بی ای ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سادی خان نے اپنے ایوارڈ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب یہ چیک کرنے کے لئے کال کیا گیا کہ انہیں درست شخص مل گیا ہے۔ مجھے ایوارڈ پر بہت بڑا اعزاز ملنے کا احساس ہوا ہے، مجھے امید ہے کہ میرے نام کے بعد لکھے جانے والے حروف، میرے کام کی طاقت میں اضافہ کریں گے، اس سے عورتوں کو اظہار خیال، باہر نکلنے اور مردوں کو اٹھ کھڑے ہونے، اظہار خیال اور سپورٹ کرنے کا جذبہ ملے گا۔ اپنی والدہ کے ایوارڈز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ وہ جذبے کی حقیقی محرک قرار دی گئی ہیں۔ انہوں نے میری پرورش اور کمپنی چلانے اور چیرٹی کے لئے مقامی اور عالمی سطح پر سخت محنت کی اس لئے وہ ایوارڈ کی مستحق ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ان کی سخت محنت کا صلہ مل گیا ہے۔
تازہ ترین