• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب سے حملہ کرنے والے کو جیل میں موبائل سمگل کرنے پر سزا سنائی جائیگی

لندن( پی اے) تیزاب سے حملہ کرنے والے آرتھر کولنز کو جیل میں موبائل فون سمگل کرنے پر سزا سنائی جانے والی ہے۔ اس نے اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو کال کرنے کے لئے موبائل فون سمگل کیا تھا۔ 25سالہ کولنز نے اپنی بیساکھی میں اس وقت موبائل ، دو سم کارڈز اور دو میموری سٹکس چھپائی تھیں جب وہ سفاکانہ ڈانس فلور کرائم پر مقدمے سے قبل ستمبر میں ریمانڈ پر تھا، دسمبر میں اس کو ایسٹ لندن کے نائٹ کلب کے واقعہ پر 20سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ واقعہ میں 16 افرادکیمیکل سے جل گئے تھے اور تین افراد عارضی طورپر نابینا ہوگئے تھے۔ اس نے گزشتہ سال اپریل میں ایسٹ لندن کے علاقے ڈالسٹن میں مینگل ای 8نائٹ کلب کے ڈانس فلور پر کرائوڈ پر تیزاب پھینکا تھا۔ اس نے وڈ گرین کرائون کورٹ کو بتایا تھا کہ اسے علم نہیں تھا کہ بوتل میں تیزاب ہے۔ کولنز کے وکیل اوڈری موگن نے بروملی مجسٹریٹس کورٹ کو بتایا کہ اس نے فون کیس برے مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا بلکہ اپنی حاملہ گرل فرینڈ فرن مک کین کو پرائیویٹ کالز کے لئے استعمال کیا جس کے ہاں نومبر میں ولادت ہوئی ہے اس نے بتایا کہ آرتھر نے اس لئے یہ فون رکھا تھاکیونکہ اسے اور اس کی پارٹنر کو میڈیا نے گھیر رکھا تھا۔
تازہ ترین