• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم شائر سٹیشن،12گھنٹے تک لگی آگ ایک گھنٹے میںبجھائی جا سکتی تھی

لندن(نیوز ڈیسک) ناٹنگھم سٹیشن پر لگنے والی آگ کے شعلے سپرنکلرز(فواروں ) کے ذریعے فوری روکے جا سکتے تھے ایک فائر چیف نے کہا ہے کہ بلند شعلوں کو جنہوں نے ریلوے سٹیشن کے ایک بڑے حصے کو خاکستر کر دیا، اگر آگ بجھانے والے فوارے نصب ہوتے تو اس پر ایک گھنٹے میں قابو پایا جا سکتا تھا۔ناٹنگھم سٹیشن پر جمعہ کے روزایک نئے سیکشن کے آگ پکڑ لینے کے باعث شعلے12گھنٹوں تک بلند ہوتے رہے۔انسیڈنٹ کمانڈر برائن کولمین نے کہا ہے کہ اگر فوارے نصب ہوتے تو وہ آگ کو ہوا کے ساتھ تیزی سے پھیلنے میں مزاحم ہوتے۔ناٹنگھم شائر فائر اینڈ ریسکیو نے بی بی سی کو بتایا کہ کسی بھی فوارے کو بند نہیں ہونا چاہئے تھااور مجھے یقین نہیں کہ عمارت میں کوئی سپرنکلرنصب ہو۔ انہوں نے جمعہ کے روز لگنے والی آگ کے بارے میں بتایا کہ وہ تیزی سےپھیلی اورسٹیشن پر 12گھنٹوں تک 12آلات موجود تھے۔ اس آگ کو آتشزنی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اس کا آغازسٹیشن کے نئے حصے میں خواتین کے ایک ٹائلٹ بلاک سے ہوا جس کو سدرن کنکورس کہا جاتا ہے۔
تازہ ترین