• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرلاہورنے تخت لاہورکے خلاف فیصلہ سنادیا، الطاف شاہد

لندن(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ شہر لاہورنے تخت لاہورکیخلاف فیصلہ سنادیا۔سانحہ ماڈل ٹائون لاہورمیں نامزد ملزمان کیخلاف چارج شیٹ سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔کوئی قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔مصطفیٰ کمال جدید کراچی کے معمار ہیں ،اب پاکستان کی تعمیر کرینگے۔پاکستان کو جدیدخطوط پراستوارکرنا مصطفیٰ کمال کامشن ہے۔پی ایس پی کی قیادت کے عزم واستقلال سے مادروطن کی کایاپلٹ جائے گی۔وہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدالطاف شاہد نے مزیدکہا ہے کہ پی ایس پی اقتدارمیں آئی توعام آدمی کو شریک اقتدار کرے گی۔ شہریوں کا پیسہ ان کی ویلفیئر پرصرف کیاجائے گا۔ عام انتخابات میں عوام کافیصلہ یقینا خدمت کی سیاست اورپی ایس پی کے حق میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے دورحکومت میں ایک دھیلے کی بدعنوانی ہوگی اورنہ بدانتظامی کاکوئی واقعہ پیش آئے گا۔ جدیدشہری سہولیات پرہر کسی کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور فراوانی یقینی بنائے۔کراچی کے عوام کی پینے کے پانی سے محرومی کاحساب حکمرانوں سے لیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی بنیادی ضروریات کیلئے بلک رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ قومی اداروں کوکمزورکرنے کے درپے ہے۔متحدہ اپوزیشن کانااہل حکومت سے نجات کیلئے شاہراہوںپر آناملک میں بڑی تبدیلی کانکتہ آغاز ہے ۔
تازہ ترین