• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کمیشن کی نادرا ٹیم کا قونصلر سروسز کی فراہمی کےلئےملٹن کینز کا دورہ

لندن(نیوز ڈیسک) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سےکمیونٹی کو قونصلر سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لندن سے ملحقہ علاقوںمیں نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیموں(ایم آر ٹی) کے وزٹس مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے انتظامات کئے ہیں۔اس ماہ نادرا ایم آر ٹی ملٹن کینز کے رہائشی افراد کو سروسز کی فراہمی کیلئے علاقہ کا دورہ کرے گی ۔ ہفتہ20جنوری کو 10بجے صبح سے 2بجے دوپہر تک ہوج لی میٹنگ پلیس ،12 6JS MKجبکہ اتوار21جنوری کو 10بجے صبح سے2بجے دن تک سینٹرل مسجد،14چرچ سٹریٹMK12 5JN پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔نئے سمارٹ نیکوپ کی فیس82 پونڈز مقرر کی گئی ہے جس کا اجرا6سے8ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین