• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روجر تورنت ماریو کاتالونیا پارلیمنٹ کےسپیکر منتخب ہوگئے

بارسلونا(شفقت علی رضا )21دسمبر 2017کو ہونے والے کاتالونیا پارلیمنٹ کے انتخابات میں صوبائی علیحدگی پسند جماعتوں نے میدان مار لیا تھا ۔اور ای آر سی کے’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ ووٹنگ میں کامیاب ہوکر کاتالونیا پارلیمنٹ کے اسپیکرمنتخب ہو گئے ۔ سی یو پی ، خونتس کاتالان اتحاد اور ای آر سی نامی سیاسی جماعتوں نے مل کر نئی حکومت بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیا ،صوبائی انتخابات ہسپانوی وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کاتالونیا کو سپین سے الگ کرکے علیحدہ ملک بنانے کی تحریک کی کامیابی کا اعلان کرنے کی پاداش میں کاتالونیا پارلیمنٹ توڑ کر کیا گیا تھا ،جس کی وجہ سے کاتالان قوم پرستوں پر مبنی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بغاوت کرنے کے تحت جیلوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں ، ای آر سی کے سربراہ ’’ اوریل جوان کیرا ‘‘ جیل سے حال ہی میں رہا ہوئے جب کہ خونتس کاتالان اتحاد کے سربراہ اور سابق صدر کاتالونیا پارلیمنٹ ’’ کارلوس پوئدیمونت ‘‘ راہ فرار اختیار کرتے ہوئے برسلز پہنچ گئے تھے اور ابھی تک وہی ہیں کیونکہ اُن کی واپسی پر انہیں گرفتار کرنے کے آرڈرز موجود ہیں ۔کاتالان قوم پرست چاہتے تھے بلکہ اُن کا نعرہ بھی یہی تھا کہ ہمارے صدر ’’ کارلوس پوئدیمونت ‘‘ ہی ہیں لیکن وہ سپین میں داخلے کے لئے تیارنہیں ، ووٹنگ میں ای آر سی کے امیدوار ’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ کو بھاری اکثریتی ووٹوں کی وجہ سے اسپیکر منتخب کیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے منتخب ہونے والے اسپیکر’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ کاتالونیا پارلیمنٹ کی تاریخ کے سب سے کم عمراسپیکرہیں جو 65ووٹ لے کرمنتخب ہوئے ۔
تازہ ترین