• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجامعہ صفۃ الاسلام میں عرس غوث اعظم21جنوری کو ہوگا

بریڈ فورڈ( نمائندہ جنگ)الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ میں 21جنوری بروز اتوار دن گیارہ بجے عظیم الشان عرس غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی تقریب زیر سرپرستی فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمٰن محبوبی نقشبندی قادری کے منعقد ہوگی۔ جس میں برطانیہ بھر سے مقتدر علمی اور روحانی شخصیات شرکت کریں گی اس کی تقریب میں دور حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔ الجامعہ صفۃ الاسلام کے امیر فضٰلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کا مساجد سے رشتہ مضبوط کیاجائے۔ شریعت کی پاسداری ، عقائد کی پختگی کے لئے ضروری ہے کہ اولیا کا ملین کی ز ندگیوں کا جائزہ لیاجائے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوجوان نسل کو امن ومحبت کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایاجائے۔
تازہ ترین