• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے میں گاڑی انڈین ٹیک اوے سے ٹکرانے والے کو 12ماہ کی معطل سزا

لندن( پی اے) نشے میں دھت اپنی مرسڈیز گاہکوں سے بھرے ہوئے انڈین ٹیک او ے سے ٹکرا دینے والے 25 سالہ عامر پٹیل نے اقبال جرم کرلیا، وہ بولٹن گریٹر مانچسٹر میں ناز کری ہائوس کو نشانہ بنانے کے وقت ووڈ کا اور فانٹا پیئے ہوئے تھا تاہم مسلم خاندان کے لئے باعث شرم بننے پر معذرت کرنے کے بعد جیل جانے سے بچ گیا، بولٹن کرائون کورٹ نے جب اسے نشے میں خطرناک ڈرائیونگ کے اعتراف پر 12ماہ کی معطل سزا سنائی تو وہ روپڑا، اس پر تین سال کے لئے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور 180 گھنٹے بلا اجرت کام کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ائر کرافٹ انجینئر عامر پٹیل حادثے کے وقت ڈرائیونگ کے دوران نشے کی حد سے تین گنا نشے میں تھا۔ جج نے عامر پٹیل کو بتایا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا حالانکہ ٹیک اوے میں 7 سے 8 گاہک موجود تھے اور سڑک پر بھی بے شمار افراد موجود تھے۔ حادثے کے باوجود جس میں گاہکوں کو بچنے کے لئے چھلانگیں لگانا پڑیں، عامر پٹیل نے اپنی گاڑی کو ریورس کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایسا کرنے کے دوران اس کی گاڑی پیچھے سے ایک اور گاڑی سے ٹکرائی تاہم وہ نہیں رکا۔
تازہ ترین