• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت نادرا کے خلاف کل لانڈھی میں مظاہرہ ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے تحت نادرا کے خلاف جمعہ 19جنوری کو شام 4بجے لانڈھی نمبر3نادرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا اس سلسلے میں دھر نے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،دھر نے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،امیر ضلع بن قاسم عبد الجمیل ،متاثرین نادرا کے نمائندے اور دیگر خطاب کریں گے،تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے دفتر میں امیر ضلع عبد الجمیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع بن قاسم کے صدر اختر حسین قریشی ،نور حسین ،مولانا عبد المالک ،ابو طالب اور دیگرنے شر کت کی،عبد الجمیل نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نادرا کی زیادتیاں برداشت سے باہر ہو گئیں،بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہو رہا، کرپٹ عملہ جس طرح ظلم و زیادتی کر رہا ہے اور رشوت کا بازار گرم کیا ہواہے اُس کی کوئی نظیر نہیں ملتی،لوگ سالوں سے نادرا کے دفاتر میں چکر لگارہے ہیں،ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں اور انہیں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی نے ایک کامیاب مہم چلائی جس کے نتیجے میں عوام کوکافی ریلیف ملا،اب نادرا کے ظلم اور زیادتی اور کرپشن کے خلاف بھی مہم کامیاب ہو گی۔
تازہ ترین