• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس گلزارکے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کا 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان امام بخش، ممتاز علی لولائی اور سجاد علی کو پیش کیا۔
تازہ ترین