• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،4شادی ہال مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات پر انسداد تجاوزات کے عملے نے اورنگی ٹائون آپریشن میں بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ، چار شادی ہال مسمار کردیئے گئے۔ یو سی ڈی، نیشنل ہال ، ٹائون ہال ، 13-Hہال مکمل مسمار کردیا گیا۔ کاروائی کے دوران نیشنل ہال مسمار کرنے کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ افسران ، عملے ، لوڈر شاول پر پتھرائو کیاگیا ۔ چار شر پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن میں سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر اقبال خان ، ڈائریکٹر مسرت علی خان ، خالد ہاشمی اسسٹنٹ کمشنرز جہانگیر، آصف جونیجو، سٹی وارڈنز ، پولیس اور عملے نے حصہ لیا۔ تیرہ ایچ شادی ہال 2000گز پر تعمیر تھا۔ جبکہ نیشنل اور یو سی ڈی بھی 2500گز پر تعمیر تھے۔اسی طرح 10نمبر پر قائم شادی ہال جو 3000گز پر محیط تھا وہ بھی توڑ دیا گیا۔کے ایم سی کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر تمام رفاہی زمینوں کے کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی جاری ہے اوراس بات کویقینی بنایا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل ہو۔
تازہ ترین