• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی زبان اردو ہماری پہچان، اسکی خدمت ہمارا شعار ہے،وسیم اختر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انجمن ترقی اردو کے مرکزی دفتر کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ روپے کی فراہمی پر صدر پاکستان ممنون حسین کے شکر گزار ہیں،قومی زبان اردو ہماری پہچان ہے اور اس کی خدمت ہمارا شعار ہے، یونیورسٹی روڈ سے انجمن کے دفتر تک دو کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی گئی ہے،ن خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ترقی اردو کے نو تعمیر شدہ مرکزی دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین ضلع شرقی عبدالرئوف، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد ، دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں انجمن ترقی اردو کے دفتر پہنچنے پر صدر اعزازی ذوالقرنین جمیل اورمعتمد اعزازی ڈاکٹر فاطمہ حسن نے ان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین