• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل،3کروڑ 50لاکھ گیلن پانی سپلائی نہ ہوسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث کراچی کو 3 کروڑ 50لاکھ گیلن پانی کم فراہم کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3:15 پر کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فیز ٹو کے 4 پمپوں سے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، بجلی منقطع ہوتے ہی پمپنگ اسٹیشن پر تعینات واٹربورڈ کے اسٹاف نے کے الیکٹرک کو بجلی کی بندش سے آگاہ کیا جبکہ اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر دھابیجی پہنچ گئے اور کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا ،کے الیکٹرک حکام کے مطابق سب اسٹیشن کی ٹرالی میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تھا جسے دور کر کے صبح 9:15 بجے بجلی بحال کی گئی ،اس دوران فیز ٹو کے 4 پمپس بند ہونے کی باعث کراچی کو 3 کروڑ 50لاکھ گیلن پانی فراہم نہ کیا جاسکا۔
تازہ ترین