• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے در خواست پر جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیےدائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نےآئی جی سندھ سمیت تمام ڈی آئی جیزچیف سی پی ایل سی،ڈی جی رینجرز اور دیگرسے پیرا وائزجواب طلب کرتے ہوئےسماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں قائم دو رکنی بینچ کی رو برو منگل کو شہرمیں بڑھتےہوئےاسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلیےدائرآئینی درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہریوں سےچھینےموبائل فون مارکیٹوں میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں کراچی شہرمیں اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہےاسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہری قیمتی سامان سےمحروم ہورہے ہیں جرائم کی ان وارداتوں کےدوران کئی شہری جاں بحق اورزخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسٹریٹ کرائم کی سب سےزیادہ وارداتیں لانڈھی اورکورنگی کےعلاقوں میں ہورہی ہیں پولیس اسٹریٹ کرائم کوروکنےاور شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔
تازہ ترین